بنٹوال، 14/اگست (ایس او نیوز) بنٹوال کے پانے منگلو رو علاقے میں واقع وشنو بیکری اسٹور میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس کی وجہ سے بیکری آئٹمس اور دیگر اشیاء جل کر خاک ہوگئیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق اس بیکری اسٹور کا مالک راجیش نامی شخص ہے۔حال ہی میں اس دکان کی از سر نو آرائش کی گئی تھی۔ 13اگست کی رات کو جب راجیش دکان کو قفل لگاکر گھر چلاگیا تو بجلی کے شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے دکان کے اندر آگ بھڑک اٹھی۔ اس سے دکان مالک کو جو نقصان ہوا ہے اس کا اندازپتقریباً 10لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر بنٹوال پولیس کے افسران اور عملے نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد کیس درج کرلیا ہے۔